اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ترکش ایئر لائنز اور پگاسس نے یکم نومبر تک ایران کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے، ترک براڈ کاسٹر نے اس کی وجوہات خطے میں پھیلی ہوئی بدامنی کی لہر قرار دیا ہے، خصوصا ایران پر اسرائیلی ممکنہ حملے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق نہیں کی، دریں اثنا اطلاع ملی کہ ترکش ایئر لائنز نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس نے ایران کے لئے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پگاسس نے اس سلسلے میں مسافروں کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی