i بین اقوامی

اسرائیلی فورسز کا غزہ میں نقل مکانی کرنے والے فلسطینی شہریوں پر حملہ، 120 سے زائدشہیدتازترین

January 05, 2024

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کے نتیجے میں متعدد شہید ہو گئے، دیگر کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔ رفاہ میں نقل مکانی کرنے والے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی سنائپرز نے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلا دیئے، صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر بھی حملہ کیا۔ شمالی غزہ سے فوج نکالنے کے بعد اسرائیل نے بمباری تیز کر دی اور زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی