i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے، سربراہ حزب اللہتازترین

February 17, 2025

حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کومعاہدے کے مطابق 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنان کی حدود سے نکل جانا چاہیے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں ہے کیونکہ یہی معاہدہ ہوا تھا۔ حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ خیال رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو ہر صورت 18 فروری تک لبنانی علاقوں سے نکل جانا ہے مگر اسرائیل لبنان کی سرحد کے اندر 5 مقامات پر اپنی فوج رکھنے پر بضد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی