اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کارروائی کر کے تین فلسطینیوں کوشہید جبکہ کئی کو حراست میں لے لیا ہے،اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی قبطیہ نامی علاقے میں کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں شہید کیے گئے فلسطینیوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں فلسطینیوں کے پاس اسلحہ تھا ،جن کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ عینی شاہدوں کے مطابق تینوں فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فوج بکتر بند بلڈوزر کی مدد سے باہر لائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی