اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں عالمی فلاحی تنظیم انروا کے 10سے زیادہ مراکز پر بمباری کی، حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد کے کیمپ پر بمباری کے لیے 7میزائلوں کا استعمال کیا۔رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ کا قتل عام اس علاقے کے ہسپتالوں کی خدمت سے محروم ہونے کے ساتھ کیا گیا تھا،غزہ میں شہری دفاع نے کہا کہ رفح کے شمال مغرب میں جس علاقے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے اس میں ایک لاکھ بے گھر افراد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی