i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کی دین اسلام سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی،اسرائیلی فوجی نے رفح کراسنگ کے قریب مقامی مسجد کو ریستوران بنا لیاتازترین

June 14, 2024

اسرائیلی فوج سمیت حکومت جہاں فلسطین اور غزہ شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے وہیں اب اسلام سے بھی دشمنی میں کھل کر سامنے آ رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار نے رفح کراسنگ کے قریب موجود مقامی مسجد کو ریستوران میں تبدیل کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی نے مسجد کو ریستوران اور تفریح کا مرکز بنا دیا ہے، مذکورہ مسجد مصری بارڈر سے 280میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کیا ہے، ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں،اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے احاطے میں کھانا بنا رہے ہیں، واضح رہے اسرائیلی فوجی ٹینکس رفح شہر کے مغربی حصے میں داخل ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی