اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول میں قائم پناہ گزین پر بمباری کی جب کہ البلاح میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4افراد سوار تھے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں گولہ باری اور مغربی کنارے کے علاقوے جنین اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں آج پانچویں روز بھی ملٹری آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،غزہ کے اسکول میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں 15سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ البلاح کے علاقے میں ایک کار کو تباہ کردیا گیا جس میں 4افراد شہید ہوگئے،دوسری جانب مغربی کنارے میں 5روز سے جاری ملٹری آپریشن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29ہوگئی اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی