اسرائیلی قابض فوج نے ایک 16سالہ فلسطینی لڑکی کو قتل کر دیا ہے، فلسطینی لڑکی کا نام لوجین اسامہ مصلح بتایا گیا ہے اور اسے کفر ڈین کے علاقے میں شہید کیا گیا ہے جہاں کی وہ رہائشی تھی۔ اسرائیلی قابض فوج نے کفر ڈین میں پچھلے کئی دن سے جنگی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اسی علاقے میں ایک مکان کو بھی مسمار کر دیا تھا،تاہم اسرائیلی فوج نے اس فلسطینی لڑکی کے قتل کے بارے میں کوئی اطلاع دی نہ اس کی تصدیق کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی