غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 477سکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، اکتوبر 2023سے بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں کے طور پر کام آنے والے تقریبا 180سکولوں کو اسرائیلی حملوں میں براہ راست نشانہ بنایا گیا ،عالمی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی(یو این آر ڈبلیو اے)نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دس ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں غزہ کے 564سکولوں میں سے کم از کم 477پر حملے کئے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں 344سکولوں کی عمارتیں براہ راست متاثر ہوئیں اور دیگر 133کو نقصان پہنچا،ان میں 264سرکاری سکول، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (و این آر ڈبلیو اے)کے 156اسکول اور 57نجی سکول شامل ہیں،یو این آر ڈبلیو اے نے فلسطینی سول ڈیفنس کی رپور ٹس کے حوالہ سے مزید بتایا کہ اکتوبر 2023سے بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں کے طور پر کام آنے والے تقریبا 180سکولوں کو اسرائیلی حملوں میں براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ 10اگست کو اسرائیلی فضائیہ نے الطبعین سکول کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق 11بچوں اور 6خواتین سمیت کم از کم 93افرادشہید ہوئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی