i بین اقوامی

اسرائیلی فضائی حملے میں حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وے تباہ، سروسز معطلتازترین

March 07, 2023

شام کے شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسزمعطل کردی گئی ہیں،شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق صبح 2بجکر 7منٹ پر ساحلی شہر لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے داغے گئے میزائلوں کو روک دیا،پچھلے سال اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تہران کی جانب سے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی