i بین اقوامی

اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر مستعفیتازترین

September 13, 2024

اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایلیٹ یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ 8200یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل نے عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے کمانڈروں اور اپنے ماتحت افسران کو آگاہ کر دیا ہے،بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل مستقبل قریب میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ،اسرائیلی خفیہ ادارے کا انتہائی اہم یونٹ 8200انٹیلی جنس سگنلز اور پیغامات کا مشاہدہ اور انہیں ڈی کوڈ کرنے کا کام کرتا ہے، اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز یوسی سیریئل کے استعفے کی کاپی اپنی سکرینز پر دکھائی جس میں انہوں نے اپنے مشن میں ناکامی پر معافی مانگی ہے،خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر 7اکتوبر کے حملے میں 1,205افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیلی حملوں میں 41ہزار سے زائد افراد غزہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی