عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ملک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں، معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ملک ہار جائیں گے،تہران میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کا موقف بالکل واضح ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک اس جوئے میں ہار جائیں گے، یہ ممالک ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی