i بین اقوامی

اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہتازترین

August 03, 2024

نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر رابطے میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے ایران کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔ نگران ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا اورعلاقائی استحکام کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دو چار کیا ہے، اس صورت میں ایران اپنے حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے زور دیا کہ امن و استحکام کیلئے عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کھڑی ہو اورغزہ میں جرائم روکنے کیلئے اسرائیل پر دبا ڈالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی