اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے رہائشی حقوق بالاکرشنن راجگوپال نے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر بہت کم وقت میں کارروائی نہیں کرتی ہے تو ایک نئی بین الاقوامی عدالت قائم کی جانی چاہئے،سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میںاقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے راجگوپال نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ادارہ جاتی استثنی کی صورت حال کا نتیجہ تھا،جہاں اقوام متحدہ کے نمائندے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں اور اجتماعی سزا کے اقدامات کو نسل کشی سے تعبیر کرتی ہیں وہیں عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو ذمہ داروں خاص طور پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے جیسے احتیاطی اقدام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی