i بین اقوامی

اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کے دوران امریکی ریڈ لائن کراس نہیں کی،وائٹ ہائوستازترین

May 29, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے رفح میں سیف زون قرار دیے گئے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری اور زمینی آپریشن کے دوران امریکی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔عالمی عدالت کی جانب سے رفح میں آپریشن فوری بند کرنے کے احکامات کے باوجود اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز رفح کے پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سمیت 45فلسطینی جل کر شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے ایسے وقت میں پریس کانفرنس کی جب چند گھنٹے قبل ہی اسرائیلی فورسز نے رفح شہر کے مرکز میں واقع اہم پہاڑی علاقے پر قبضہ جما لیا جہاں سے مصر کی سرحد اور دیگر علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔رفح میں آپریشن سے متعلق سوال پر جان کربی کا کہنا تھا امریکا نہیں سمجھتا کہ اسرائیل رفح میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی