حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے،ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے چھ یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے،نیتن یاہو کی معافی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی