اسرائیل نے غزہ جنگ کیلئے حمایت بڑھانے کی خاطر امریکی اراکین کانگریس کو خفیہ طور پر ہدف بنانا شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکی اراکین کانگریس کے خلاف یہ آپریشن اسرائیلی وزارت برائے ڈائسپورا افئیرز کے احکامات پر کیا گیا ہے، جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فنڈنگ کریں۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک درجن سے زائد اراکین کانگریس کو ہدف بنایا گیاہے۔جن اراکین کو ہدف بنایا گیا ہے ان میں زیادہ تر سیاہ فام اور ڈیموکریٹس تھے جن میں ایوان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفری بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے 20لاکھ ڈالر صرف کیے گئے اور تل ابیب میں موجود کمپنی کی خدمات لی گئیں، یہ کام مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی