i بین اقوامی

اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کی تصاویر جاری کر دیںتازترین

September 14, 2024

اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کے مناظر جاری کر دیے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک سرنگ کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ غزہ پٹی کے جنوب میں رفح کے نیچے کھودی گئی ایک سرنگ کی ہے جو مصر کی سرحد تک جاتی ہے۔گزشتہ روز غزہ پٹی کے تباہ حال جنوبی حصے کے دورے میں اسرائیلی فوج کے ہمراہ متعدد صحافی بھی تھے جنھیں وہاں موجود سرنگیں دکھائی گئیں۔ ان میں تل السلطان کے علاقے میں زیر زمین وہ سرنگ شامل ہے جس کے اندر سے یکم ستمبر کو 6اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں،اسرائیلی فوج نے ایک بڑی اور وسیع سرنگ دکھائی جس کے ذریعے گزار کر ایک ٹرک کو مصر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ مصر کی جانب سے بند تھی، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر صحافیوں کو رفح میں تل السطان میں واقع سرنگ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔تاہم اسرائیل نے ایک سرنگ کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ایک تنگ راہ داری نظر آ رہی ہے جس میں ہوا کا کوئی گزر نہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ زمین کے نیچے تقریبا 20میٹر کی گہرائی میں واقع ہے اور یرغمالیوں کو شاید یہاں کئی ہفتے رکھا گیا،اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے صحافیوں کو بتایا کہ تل السلطان کے علاقے میں سرنگوں کا ایک پورا جال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی