i بین اقوامی

اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیاتازترین

December 24, 2024

اسرائیل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے دھمکی دی ہے کہ حوثی رہنمائوں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جوہم ہنیہ، سنوار اور نصراللہ کے ساتھ کیا۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے حماس اور حزب اللہ کو شکست دی، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا اور شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے۔کاٹز نے مزید کہا کہ اب ہم حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران گئے تھے مگر اسرائیل نے اس حملے کا باقائدہ اعتراف نہیں کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی