i بین اقوامی

اسرائیل نے احمقانہ کارروائی کی تو تباہ کن جواب دیں گے، ایرانتازترین

October 10, 2023

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیں گے،اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، ایرانی مشن نے اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام بھی مسترد کر دیا،ایران نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کے گھناونے جرائم کے خلاف جائز دفاع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی