i بین اقوامی

اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں انتخاباتتازترین

November 01, 2022

اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں انتخابات ہو رہے ہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے،اتحادی جماعتوں کے سیاسی عدم استحکام کے بعد اسرائیل میں نئے انتخابات ہو رہے ہیں، حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیر اعظم نتین یاہو انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کے ساتھ واپسی کی کوششوں میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی