i بین اقوامی

اسرائیل کوپچھتانا پڑیگا، ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے،سربراہ ایرانی فوجتازترین

August 02, 2024

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقہ کا جائزہ لے رہا ہے،میجر جنرل باقری نے کہا کہ کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اسرائیل کوپچھتانا پڑیگا، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا،اس سے قبل امریکی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی