i بین اقوامی

اسرائیل کواسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل امریکی سینیٹ میں مستردتازترین

November 21, 2024

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔امریکی سینیٹ میں ٹینک کے گولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کابل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد کیا۔خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی