i بین اقوامی

اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فرانسیسی صدرتازترین

September 26, 2024

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے لیکن غزہ جنگ بہت طویل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری بلا جواز مارے گئے ہیں، اب سب سے بڑا خطرہ لبنان کشیدگی میں اضافہ ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ دونوں لبنان میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کریں، لبنان میں جنگ نہیں ہوسکتی اور نہ ہونی چاہیے۔صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اور حزب اللہ اسرائیل میں حملے کرنا بند کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی