امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ میراخیال ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے، یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں، پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ کیا جائے دیگر کو بعد میں دیکھیں گے.ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں یہ تقریب فیٹیویلے کے ٹان ہال میں رکھی گئی تھی جس کے قریب ہی ایک فوج کی ایک بڑی بیس واقع ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی