امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی بربریت کا پردہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والی واحد فلسطینی رہنما راشدہ طلیب کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی،راشدہ طلیب نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور غزہ پر اسرائیلی بمباری پر تنقید کی تھی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق راشدہ طلیب کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد کے حق میں 234ووٹ ڈالے گئے جبکہ 188اراکین کی جانب سے قرار داد کی مخالفت کی گئی، 4ری پبلکنز نے قرار داد کیخلاف ووٹ دیا جبکہ 3ڈیموکریٹس اور ایک ری پبلکن رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،راشدہ طلیب کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا میں کانگریس میں موجود واحد فلسطینی امریکی ہوں، میرے نقطہ نظر کی یہاں پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، مجھے خاموش نہیں کروایا جا سکتا، میں کسی کو بھی اپنے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرنے دوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی