غزہ میں اسرائیل کی کھلی جارحیت پر فرانس کے صدر نے بھی آواز اٹھا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں، فرانس کے ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم اس خیال کو مضبوط نہیں ہونے دے سکتے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ کا مطلب غزہ کو مسمار یا شہری آبادی پر بلاامتیاز حملہ کرنا ہے،انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ردِعمل کو روکے کیونکہ یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ تمام زندگیاں ایک جیسی ہیں اور ہم ان کا دفاع کرتے ہیں،انہوںنے شہریوں کے تحفظ اور "انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے" کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی