i بین اقوامی

اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہتازترین

September 21, 2024

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں شدت آئی تو خطے میں سنگین نقصان ہو گا، اب بھی سفارتکاری کے لئے گنجائش موجود ہے، سلامتی کونسل کے ارکان فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں،اجلاس میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ کا موجودہ صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے فریقین ایسے اقدامات سے باز رہیں جوخطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کی شفاف تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دی جائے،لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں اور مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی