i بین اقوامی

اسرائیل کی بری فوج 18سال بعد لبنان میں داخل،کئی علاقے خالی کروالیےتازترین

October 01, 2024

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر فضائی حملوں کے بعد اب آپریشن کی آڑ میں اپنی بری فوج بھی جنوبی علاقوں میں اتار دی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کی بری فوج جنوبی لبنان میں مضافاتی علاقے الضاحیہ میں داخل ہوگئی اور 3دیہاتوں اللیکی، حارہ حریک اور برج البراجنہ کو خالی کروالیا جب کہ لبنانی فوج سرحد سے 5کلومیٹر دور پیچھے ہٹ گئی،اسرائیلی بری فوج نے ان دیہاتوں میں حزب للہ کے زیر استعمال عمارتوں اور انفرا اسٹریکچر کو نشانہ بنایا اور اس دوران فضائیہ کے طیارے مدد کے لیے فضا میں اڑتے رہے،اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور بری فوج کے ٹینکوں نے شدید بمباری کی اور شہریوں کو مخصوص علاقوں میں سفر سے بھی روک دیا گیا،اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نارتھن ایروز نامی ملٹری آپریشن جنوبی لبنان میں صرف حزب اللہ کے اہداف تک محدود رہے گا اور حالات کے قابو میں آنے تک جاری رہے گا،ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے بقول اس وقت محدود کارروائیاں کی جا رہی ہیں رہے ہیں جس میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ کیا جائے گا،یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اس سے قبل 2006میں لبنان میں داخل ہوئی تھی جب حزب اللہ کے ساتھ دوسری بڑی جنگ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی