i بین اقوامی

اسرائیل کی ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کی دھمکیتازترین

January 03, 2023

اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے،اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے۔ اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا،اسرائیلی وزیرخارجہ دعوی کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے ۔ ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی