امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے)کی رپورٹ میں شامل ان الزامات پر گہری تشویش ہے کہ اس کے ملازمین اور دیگر کو اسرائیلی فورسز نے غزہ سے حراست میں لیا اور اس دوران ان کو ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا واشنگٹن اسرائیل پر دبا ئوڈالے گا کہ وہ یو این آر ڈبلیو اے کے ملازمین سے متعلق الزامات کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ان الزامات میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی