رفح میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے ایک اور حملے میں 21فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 13خواتین سمیت 21فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر ہو کر کیمپوں پر رہنے والوں پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح علاقیالمساوی کو محفوظ قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا۔ رفح میں اسپتال نہ ہونے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 75سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی