اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ کرکے تین صحافی شہید کردئیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے خالی کرنے کا کہہ دیا ۔دوسری جانب لبنان سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ میں 5 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی