i بین اقوامی

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں گاڑی پر حملہ، دو افراد جاں بحقتازترین

September 03, 2024

جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں دو افراد مارے گئے جبکہ لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ گاڑی اقوام متحدہ سے معاہدہ شدہ کمپنی کی تھی، الناقورہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، یہ نہیں بتایا گیا آیا کہ وہ عام شہری تھے،یہ گاڑی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ معاہدے کے تحت صفائی کرنے والی کمپنی کی تھی، یہ فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد پر تعینات ہے، حملے میں مارے جانے والے دونوں افراد اس کمپنی کے ملازم اور آپس میں کزن تھے اور دونوں الناقورہ سے تعلق رکھتے تھے جو لبنان کی اسرائیل کے ساتھ سرحد کے برابر واقع ایک قصبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی