اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی کے لیے ایریز بارڈر کراسنگ پر تعینات اسرائیلی فورسز کی جانب سے 10جاسوس ڈرونز کو فلسطینی ساحلی علاقے میں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا نے کا دعوی کیا ہے،وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات ایک منی بس میں رکھے ہوئے ایک سیاہ بیگ کے اندر چھپائے گئے تھے جو کراسنگ سے گزر کر غزہ جانے کی کوشش کر رہی تھی،عرب میڈیا کے مطابق جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ شبہ ہے کہ ان ڈرونز کا مقصد غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی دھڑوں کے لیے جاسوسی کرنا تھا،یہ آلات سکیورٹی گارڈز اور غزہ کی پٹی کو جنوبی اسرائیل سے ملانے والے ایریز کراسنگ پر تعینات کے نائن یونٹ کو ملے۔ گاڑی کے معائنے کے دوران ایک خصوصی تربیت یافتہ کینائن نے مشکوک پیکج کا پتہ لگایا اور اس پر بیٹھ کر اس کی موجودگی کا اشارہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی