i بین اقوامی

اسرائیل کا بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6شہری شہید،46 زخمیتازترین

October 03, 2024

اسرائیل نے عالمی دبائو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6شہری جاں بحق جبکہ 46زخمی ہوگئے،اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، فضائی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا، اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے، اسرائیل نے بدھ کی شب پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحیہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا،عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 46لبنانی شہید اور 85زخمی ہوئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی