اسرائیل کی جانب سے ایک کارروائی میں حماس کے نئے سربراہ یحیی السنوار کو شہید کرنے کے دعویٰ کے بعد حماس ذرائع نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔اس حوالے سے حماس کاکہنا ہے کہ یحیی السنوار کو رفاہ میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے ، یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے کی ہے ۔اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ان کی رفاہ کے علاقے تل سلطان میں یحیی سنوار سے جھڑپ ہوئی ،وہ فوجی لباس میں تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یحیی سنوار کو ختم کر دیا گیا ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی موت کے بعد جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، سنوار کی موت حماس کے زوال میں اہم سنگ میل ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکامسے متعلق یحیی سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں ، اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی