i بین اقوامی

اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے ، امریکی وزیر دفاعتازترین

September 27, 2024

امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کردیا کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا،غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو 8ارب 70کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد بارے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا،اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی، امریکا اسرائیل کو 8ارب 70کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہو گی،لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی