i بین اقوامی

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر تباہی سمیت جنگی جرائم کا مرتکب ہے، اقوام متحدہتازترین

June 13, 2024

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تفتیشی کمیشن نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر تباہی سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔کمیشن نے 7اکتوبر سے 31دسمبر کے درمیان غزہ کی پٹی میں متحارب فریقوں کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پرتباہ کاریوں سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمیشن نے تل ابیب انتظامیہ سے کہا کہ وہ رفح میں اپنے حملے فوری طور پر بند کرے جن کے باعث ہزاروں شہری غیر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی