i بین اقوامی

اسرائیل فرانس سے ناراض ہوگیا، صدر میکرون کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہتازترین

October 21, 2024

فرانس میں آئندہ ماہ ہونے والے 'نیول ٹریڈ شو ' سے اسرائیل کو پیشگی آئوٹ کر دینے کے خلاف اسرائیل فرانس سے ناراض ہو گیا، اسرائیل نے فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف بھی قانونی کارروائی پر غورشروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے اس بارے میں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ فرانس کے صدر کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کی جائے۔واضح رہے ہتھیاروں کی یہ یورو نیول کے نام سے 4 سے 7 نومبر سے پیرس میں منعقد کی جارہی ہے، فرانسیسی صدر اس سے پہلے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بھی اب روکنے کی بات کر چکے ہیں۔کاٹز نے اس پر اسرائیلی ناراضگی کے حوالے سے کہا میں نے اپنی وزارت سے کہہ دیا ہے کہ سفارتی و قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کی جائے، کاٹز نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی لکھی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے بعد جنگ کو لبنان تک پھیلانے اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی امن فوج پر گولہ باری کرنے کی وجہ سے فرانس نے اسرائیل کو احتجاجا اپنا تیار کردہ اسلحہ اور ہتھیار اس نمائش میں رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی