اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں صحافیوں پر حملہ کیا گیا اور خان یونس میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر صیہونی فوجیوں نے براہ راست گولیاں چلائیں،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک خاتون صحافی کو کمر میں گولی مار کر زخمی کر دیا، دیگر صحافیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے 25فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے،دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے،جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے نزدیک دھماکے میں تین یو این اہلکار زخمی ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی