i بین اقوامی

اسرائیل فلسطین تنازعہ، چین نے مشرق وسطی میں اپنے 6بحری جنگی جہاز تعینات کر دیےتازترین

October 23, 2023

چینی وزارت دفاع نے اسرائیل فلسطین تنازعے میں کشیدگی کے حالیہ اضافے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے،عالمی میڈیا کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہے،برطانوی میڈیا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطی میں چین کی جانب سے 6بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کو انتہائی غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے کہا کہ تعینات کیے گئے جہازوں میں ٹائپ 052ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق جہازوں کی کمانڈ رواں ماہ کے آغاز میں 45ویں ایسکارٹ ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی تھی، چینی فوج کی ناردرن تھیئٹر کمانڈ میں موجود جہازوں میں ٹائپ 052ڈیسٹرائر اورومکی، فریگیٹ لینیی اور سپلائی شپ ڈونگ پنگ ہو بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی