i بین اقوامی

اسرائیل اسمعیل ہنیہ کی شہادت کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے، او آئی سی اعلامیہتازترین

August 08, 2024

اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )نے ایران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمعیل ہنیہ کو شہید کرنے والے حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی ہے جبکہ تہران نے بھی جوابی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب میں 57 رکنی بلاک کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس گھنانے حملے کے لیے غیر قانونی قابض طاقت اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اس حملے کو ایران نے اس کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ او آئی سی کی سربراہی کرنے والے ملک گیمبیا کے وزیر خارجہ مامادو تنگارا نے بتایا کہ اسمعیل ہنیہ کی شہادت اور غزہ میں جاری جنگ علاقائی تنازع کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر ایک سیاسی رہنما کو شہید کر کے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی جارحیت اور خلاف ورزی ایک ایسا عمل ہے جسے تنہائی میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کے مطابق یہ گھنانا عمل صرف موجودہ تنا کو بڑھانے کے لیے کام کرے گا جو ممکنہ طور پر ایک وسیع تر تنازع کا باعث بن سکتا ہے جس میں پورا خطہ شامل ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی