i بین اقوامی

اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ملاقات، لبنانی حزب اللہ کے ساتھ تنائو کم کرنے پر تبادلہ خیالتازترین

September 06, 2024

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ایک خفیہ ملاقات ہوئی جس میں امریکہ اور اسرائیل نے لبنان کے ساتھ تنا ئوکم کرنے پر بات کی،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چار اسرائیلی اور امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے سینئر عہدیداروں نے لبنان کے ساتھ تنائو کو کم کرنے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ورچوئل میٹنگ کی،اس میں لبنان کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور ایک جامع حملے کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ورچوئل میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی، امریکی ٹیم کی قیادت وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کر رہے تھے،صدر بائیڈن کے مشیر اموس ہوچسٹین اور بریٹ میک گرک نے بھی شرکت کی، حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کی قیادت وزیر برائے سٹریٹجک امور اور نیتن یاہو کے معتمد رون ڈرمر کر رہے تھے،اسرائیلی اہلکار کے مطابق فریقین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کے لئے ایک طویل المدتی سفارتی حل تک کیسے پہنچنا ہے، ایک ایسے منظر نامے میں جہاں غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور لاکھوں بے گھر اسرائیلیوں اور لبنانیوں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی