اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ گروپ کو شکست دیدی ہے اور اس کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کوہلاک کرنا اس کامیابی کی "نتیجہ" ہے۔کاٹز نے وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ "اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اس فتح کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے دبا جاری رکھیں"۔قبل ازیں اسرائیلی اخبار نے کہا ہے اسرائیل، امریکہ اور لبنان نے جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ کیا۔اخبار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین نے معاہدے کا مسودہ لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حوالے کیا۔اخبار نے بتایا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب سے قبل لبنان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ادھر عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہیکہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے نئے دورے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ذرائع نے مزید کہا کہ بری نے قرارداد 1701 کے حوالے سے ہوچسٹین کے ساتھ اتفاق کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ اس پر بغیر کسی کمی بیشی کے عمل کیا جائے۔بری نے کہا کہ اسرائیل ایسا سلوک کر رہا ہے جیسے لبنان جنگ ہار گیا ہے جبکہ "لڑائی اب بھی میدان میں جاری ہے اور اسرائیل کو نقصان ہو رہا ہے"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی