i بین اقوامی

اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا، اہم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گےتازترین

September 13, 2024

اسپین اور ناروے کی حکومتوں نے کہا ہے کہ جمعے کو میڈرڈ میں کئی مسلمان اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جہاں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل اسرائیل-فلسطین پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ جوز مینوئل البیئرز کی میزبانی میں اجلاس ہوگا، جس میں ان کے یورپی ہم مناصب، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل اور غزہ کے لیے عرب-اسلامک کونٹیکٹ گروپ کے اراکین شریک ہوں گے،ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے کہا کہ فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفی بھی میڈرڈ اجلاس میں شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جو بنیادی مسئلہ حل کرنا ہے وہ فلسطینی ریاست کا قیام یا اس کی طرف معقول راستہ تجویز کرنا اور فلسطینی اداروں کو مضبوط کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور دیگر ممالک خصوصا سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا قیام بھی اسرائیل کے اہم ہے۔یاد رہے کہ دو ریاستی حل میڈرڈ کانفرنس 1991اور اوسلو معاہدہ 1991-95 میں عالمی برادری کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا تاکہ دہائیوں سے جاری مسئلے کا بہتر حل نکالا جائے لیکن اس کے باوجود آج تک امن عمل مکمل نہیں ہوا۔غزہ رابطہ گروپ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا ایک اقدام ہے، جس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی