i بین اقوامی

اسپین کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری، تین ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقلتازترین

October 05, 2023

اسپین کے کناری جزائر میں کل سے لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور 3ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اسپین کے جنوب اور مراکش کے مغرب میں واقع کناری جزائر کے جنگلات میں کل آگ لگ گئی تھی،جزیرہ ٹینرائف انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سے سانٹا ارسولا سے 2ہزار 400اور لا وروٹاوا سے 600شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں 7ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی