یورپی مبصر برائے مشرق وسطی نے بتادیا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کی سخت سکیورٹی میں موجود حماس سربراہ کے موجودگی کے مقام تک اسرائیل کس طرح پہنچا،یورپی مبصربرائے مشرق وسطی ایلیا جے میگنیئرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئراستعمال کیا گیا،یورپی مبصر کے بیان کے مطابق اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے، اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی،ایلیا جے میگنیئر کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی،خیال رہے کہ ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی