i بین اقوامی

اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطی میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا ، ترجمان اسرائیلی فوجتازترین

August 03, 2024

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات مشرق وسطی میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کے منگل کی رات لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تاہم جس دن یعنی بدھ کو اسماعیل ہنیہ کا قتل ہوا اس دن ہماری افواج نے مشرق وسطی میں کہیں بھی فضائی یا میزائل حملہ نہیں کیا۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ تصدیق کریں گے کہ آیا اسماعیل ہنیہ میزائل حملے یا پھر بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی