i بین اقوامی

اسماعیل ہانیہ شہید کی تہران میں نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکتتازترین

August 01, 2024

میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی،اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید کی نماز جنازہ (آج)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہانیہ کو دوحہ میں سپردخاک کیا جائے گا،یاد رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،واضح رہے کہ بدھ کے روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، اسماعیل ہانیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ایران میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی